کنٹانی (بلوچستان)، 18 مارچ 2025: پاکستان کوسٹ گارڈز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر جیوانی کے ساحلی علاقے کنٹانی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سپیڈ بوٹ میں چھپائی گئی 1864 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور 7.2 کلو گرام براؤن شوگر برآمد کر لی۔ حکام کے مطابق یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی۔
ملک کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، سندھ حکومت کی ترجمان تحسین عابدی کا دعویٰ
ضبط شدہ منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 31.7 ملین ڈالر (تقریباً 83.72 کروڑ روپے) کے قریب ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ وہ منشیات اور دیگر غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی تاکہ ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔
