چیمپئنز ٹرافی فائنل: کیوی بیٹنگ لائن بھارتی اسپنرز کے جال میں پھنس گئی، 165 رنز پر آدھی ٹیم آؤٹ

62 / 100 SEO Score

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف 57 رنز کی اوپننگ شراکت کے بعد نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن بھارتی اسپنرز کے جال میں پھنس گئی اور 165 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

57 رکنی اسلامی تعاون تنظیم نے بھی عربوں کے غزہ منصوبے کی حمایت کر دی

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی اوپنرز نے ٹیم کو 57 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد اوپنر ول ینگ 23 گیندوں پر 15 رنز بنانے کے بعد ورون چکرورتی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

69 کے مجموعی اسکور پر رچن روندرا 29 گیندوں پر 37 رنز بنانے کے بعد کلدیپ یادو کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جبکہ 75 کے مجموعی اسکور پر کین ولیمسن صرف 11 رنز بنانے کے بعد کلدیپ یادو کو انہی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ بھارتی اسپنر روندرا جدیجہ کے حصے میں آئی جنہوں نے 108 کے مجموعی اسکور پر ٹام لیتھم کو ایل بی ڈبلیو کردیا انہوں نے 30 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔

165 کے مجموعی اسکور پر گلین فلپس 52 گیندوں پر 34 رنز بنانے کے بعد ورون چکرورتی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

قبل ازیں، ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہاکہ ہم فائنل کے لیے تیار ہیں، یہ ایک اچھا چیلنج ہوگا، ہم اسکور بورڈ پر اچھا مجموعہ ترتیب دیں گے اور میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، انہوں نے کہاکہ توقعات کے مطابق میدان میں بھارتی شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے۔

مچل سینٹنر نے بتایا کہ میٹ ہینری انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ نیتھن اسمتھ کو کھیل رہے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ مجھے بعد میں بیٹنگ کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے، یہ ایک اچھی پچ ہے، اس میں بہت زیادہ تبدیلی نہیں آئی ہے، ہمیں پہلے باؤلنگ کرنا ہوگی اور ہمیں صرف اس بات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے کہ انہیں کس طرح محدود کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جو چیز اہم ہے وہ یہ ہے کہ آپ کتنا اچھا کھیلنا چاہتے ہیں، ہم ٹاس کے بارے میں فکر مند نہیں ہونا چاہتے، ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

روہت شرما نے کہا کہ ایک اور اہم میچ ہے، ہم دیکھیں گے کہ کیا کرنے کی ضرورت ہے، نیوزی لینڈ ایک عظیم ٹیم رہی ہے، ایک اور چیلنج یہ ہے کہ ہم کتنا اچھا کھیل سکتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون

نیوزی لینڈ کی ٹیم ول ینگ، رچن روندرا، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریس ویل، کپتان مچل سینٹنر، کیلے جیمیسن، نیتھن اسمتھ اور ول اورورکی پر مشتمل ہے۔

بھارتی پلیئنگ الیون

بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شیریاس ائیر، اکسر پٹیل، کے ایل راہو، ہردک پانڈیا، روندرا جدیجا، کلدیپ یادو، محمد شامی اور ورون چکرورتی شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک دونوں کے درمیان ون ڈے فارمیٹ میں 119 میچزکھیلے جاچکے ہیں، جس میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے، بھارتی ٹیم نے 61 اور کیویز نے 50 میچ جیتےہیں، ایک میچ ٹائی اور 7 بے نتیجہ رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے