نیپئر پولیس کا لیاری گینگ وار کارندے سے آمنا سامنا، فائرنگ کے تبادلے میں زخمی حالت میں گرفتار

61 / 100 SEO Score

کراچی میں نیپئر پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ لیاری گینگ وار کے کارندے سے آمنا سامنا ہونے پر کارروائی کی۔ پولیس پر فائرنگ کے جواب میں ملزم سجاد علی عرف برہام زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار میں ناکام

پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے شیراز کامریڈ گروپ سے ہے۔ فائرنگ کا تبادلہ تھانہ نیپئر کی حدود میں پیش آیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز برآمد ہوئی۔

مزید تحقیقات میں پتہ چلا کہ ملزم مقدمہ الزام نمبر 31/2014 کے تحت دفعہ 302/34 میں اشتہاری ملزم ہے۔ پولیس نے ملزم کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ ملزم کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی جانچ اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے