اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار

61 / 100 SEO Score

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 7 کارروائیوں کے دوران نائجیرین باشندے اور خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

نیپئر پولیس کا لیاری گینگ وار کارندے سے آمنا سامنا، فائرنگ کے تبادلے میں زخمی حالت میں گرفتار

کارروائیوں میں مجموعی طور پر 406.98 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت 3 کروڑ 81 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں:

مانسہرہ میں کالج کے قریب کارروائی، ملزم کے قبضے سے 450 گرام چرس برآمد۔

ملزم نے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا۔

دیگر کارروائیاں:

لاہور ایئرپورٹ: بحرین سے آئے نائجیرین باشندے کے پیٹ سے 35 کوکین بھرے کیپسولز برآمد۔

پشین، بلوچستان: غیر آباد علاقے سے 360 کلو چرس برآمد۔

پشاور، مصری بانڈہ روڈ: گاڑی کے خفیہ خانوں سے 21.6 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔

ایم ون موٹر وے، اسلام آباد: خاتون کے قبضے سے 4.8 کلو افیون اور 7.2 کلو چرس برآمد۔

ایم ون موٹر وے، اسلام آباد: گاڑی سے 8.4 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔

ایم ون موٹر وے، اسلام آباد: مسافر بس میں سوار ملزم سے 2.4 کلو چرس برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے