سعید غنی کا لیاری میں سیوریج نظام اور کیمیکل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

61 / 100 SEO Score

کراچی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ لیاری میں سیوریج کا نظام پمپنگ اسٹیشن کی مدد سے چلتا ہے اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیاری کے پمپنگ اسٹیشن کو لوڈشیڈنگ سے بچانے کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں اور وہاں جنریٹرز اور نئی مشینوں کی تنصیب بھی کر دی گئی ہے۔

سندھ کابینہ کی جانب سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری
سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں مختلف ارکان کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں کہا کہ کراچی بھر میں کیمیکل فیکٹریوں کے سیوریج کے نظام میں زہریلے کیمیکلز ملانے کی شکایات پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رکن ریحان اکرم کے حلقہ پی ایس 122 میں سیوریج کے مسائل کے حل کے لیے 275 ملین روپے کی اسکیم منظور کی گئی ہے۔

لیاری میں سیوریج کے نظام پر بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سیوریج کے مسائل کی بڑی وجہ لیاری میں لوڈشیڈنگ ہے، جس کے باعث پمپنگ اسٹیشن کا نظام متاثر ہوتا ہے۔ اس حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور 200 ملین روپے کی گرانٹ سے جمیلہ پمپنگ اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، جس کے تحت 8 جنریٹرز اور 20 پمپس خریدے گئے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ لیاری کی گلیوں میں گیس کمپنی کی جانب سے کی جانے والی کھدائی کی وجہ سے سیوریج کے نظام میں کچھ مسائل آئے ہیں، تاہم ان کے حل کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیاری میں سیوریج کے مسائل کا فوری حل واٹر بورڈ کی ذمے داری ہے، اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ فنڈز کا صحیح استعمال ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے