کراچی اعلیٰ عدالتی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کا عادی اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف کارروائیوں کے دوران اب تک 34 عادی بھکاری گرفتار کیے جا چکے ہیں، جنہیں ڈسٹرکٹ سٹی کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔
سعید غنی کا لیاری میں سیوریج نظام اور کیمیکل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کا اعلان
یہ تمام گرفتار بھکاری صحت مند ہیں اور مختلف مقامات جیسے ہسپتالوں، بازاروں اور عوامی مقامات پر بھیک مانگتے تھے، جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہوتا تھا۔ پولیس نے گرفتار بھکاریوں کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔
گرفتار بھکاریوں کے سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیے جا رہے ہیں تاکہ ان کی ماضی کی سرگرمیوں کا پتہ چلایا جا سکے۔