امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز کی غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف امریکی حکومت کی کارروائیوں پر روتے ہوئے جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سندھ ہائیکورٹ کا ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم
برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق سلینا گومز نے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کی کارروائیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جسے بعد میں ڈیلیٹ کردیا گیا۔ ویڈیو میں سلینا گومز کارروائیوں کا نشانہ بننے والے افراد کے لیے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں۔
سلینا گومز نے ویڈیو میں کہا، "میرے اپنے لوگوں پر حملے ہو رہے ہیں، اور میں کچھ نہیں کر سکتی۔ کاش میں ان کے لیے کچھ کر پاتی۔” انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ متاثرین کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور کریں گی۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سلینا گومز کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ کچھ لوگوں نے انہیں ہمدردی پر سراہا، تو کچھ نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ملک سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ حکومت میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں، اور روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کو ملک بدر کیا جا رہا ہے۔ امریکا میں تقریباً 10 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن موجود ہیں، جن میں بڑی تعداد میکسیکو سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہے۔
سلینا گومز، جو کہ خود امریکی شہری ہیں، کے آبا و اجداد کا تعلق میکسیکو سے ہے، اور اسی وجہ سے وہ ان کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتی رہی ہیں۔