وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا پولیس کے سربراہ اختر حیات گنڈاپور کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
سلینا گومز کی غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیوں پر جذباتی ویڈیو وائرل
گریڈ 21 کے پولیس افسر ذوالفقار حمید کو نیا آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذوالفقار حمید اس سے قبل پنجاب حکومت میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اختر حیات گنڈاپور کے تبادلے اور ذوالفقار حمید کی تعیناتی کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ اختر حیات گنڈاپور کو فروری 2023 میں معظم جاہ انصاری کی جگہ آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔