ضلع باجوڑ کی تاریخی جامع مسجد کی تزئین و تعمیر نو مکمل، پاک فوج کی خدمات پر مقامی شہریوں کا شکریہ

55 / 100 SEO Score

باجوڑ: پاک فوج نے ضلع باجوڑ کے علاقے سلیمان خیل میں واقع سب سے بڑی جامع مسجد کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش مکمل کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ مسجد دہشت گردوں کے حملے میں شدید نقصان کا شکار ہوئی تھی، تاہم فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نے اس کی مرمت اور تمام ضروری سہولیات دوبارہ بحال کر دی ہیں۔

کراچی: ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 4 پیشہ ور ملزمان گرفتار، اسلحہ اور راؤنڈز برآمد

تعمیر نو کے دوران مسجد کے اندر قالین، ایئر کنڈیشنرز، پنکھے اور سولر سسٹم سمیت دیگر تمام آلات دوبارہ نصب کیے گئے اور تمام سہولیات فعال کر دی گئیں، جس سے عبادت گزاروں کے لیے بہتر اور محفوظ ماحول فراہم کیا گیا ہے۔

مقامی شہریوں نے پاک فوج کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مسجد سلیمان خیل کی ایک تاریخی اور اہم عبادت گاہ ہے، جو دہشت گردوں کے حملے سے متاثر ہوئی تھی۔ شہریوں نے بتایا کہ حملے میں مسجد کے سولر سسٹم، دروازے اور کھڑکیاں تباہ ہوگئی تھیں، لیکن پاک فوج کی محنت اور توجہ کی بدولت اب عمارت پہلے سے بہتر حالت میں ہے۔

مقامی لوگوں نے پاک فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسجد کی بحالی سے علاقے میں عبادت اور روحانی زندگی دوبارہ فعال ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے