کراچی (کرائم رپورٹر) میمن گوٹھ پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی جبکہ ان کا ایک ساتھی بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔
سندھ کابینہ کی فنانس کمیٹی کا اجلاس، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی ریلیف اسکیموں کے لیے فنڈز کی منظوری
ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے موٹرسائیکل پر سوار تین مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ملزمان حاجی اور محمد موسیٰ زخمی ہوئے، جبکہ تیسرا ساتھی ممتاز علی کو بغیر کسی نقصان کے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان علاقے میں شہریوں سے لوٹ مار کی نیت سے گھوم رہے تھے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ ایمونیشن، ایک موٹرسائیکل، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق برآمد شدہ موٹرسائیکل کا ریکارڈ AVLC سے چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ اسلحہ فرانزک ٹیسٹ کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کا کرمنل ریکارڈ بھی جانچا جا رہا ہے۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ فرار ہونے والے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

