وزیراعظم شہباز شریف سے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ملاقات، پاک فضائیہ کے کردار کو زبردست خراج تحسین

61 / 100 SEO Score

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) — وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور اور دفاع وطن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ورلڈ چیمپئن اسنوکر کھلاڑی محمد آصف اور حسنین انعامی رقم سے محروم، پی بی ایس اے نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی میں پاک فضائیہ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ "پاک فضائیہ کے شاہین سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں، جنہوں نے معرکۂ حق میں دشمن کے طیارے گرا کر کاری ضرب لگائی اور اپنی بہادری کی روشن مثال قائم کی۔”

وزیراعظم نے پاک فضائیہ کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے غیور شاہینوں پر فخر کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے