ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 10 سے زائد عمارتیں زمین بوس

59 / 100 SEO Score

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے مغربی صوبے بالیک ایسیر میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں 10 سے زائد عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

قومی اقلیتی دن: سندھ مذہبی رواداری کی مثال ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا سوامی نارائن مندر میں خطاب

ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 53 منٹ پر آیا، جس کے جھٹکے استنبول سمیت 11 صوبوں میں محسوس کیے گئے۔ ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم ترک میڈیا کے مطابق کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں اور ملبے سے متاثرین کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے