قومی اقلیتی دن: سندھ مذہبی رواداری کی مثال ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا سوامی نارائن مندر میں خطاب

58 / 100 SEO Score

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی اقلیتی دن کے موقع پر کراچی کے سوامی نارائن مندر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 اگست قومی اقلیتی دن کی مناسبت سے پاکستان میں اتحاد، برداشت اور یکجہتی کا پیغام دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے پہلے دورِ صدارت میں 2009 سے اس دن کو منانے کا آغاز کیا، اور تب سے میں ہر سال اس موقع پر شریک ہوتا ہوں۔

قائد آباد میں اے ٹی ایم توڑ کر رقم نکالنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 14 اگست 1947 کو پاکستان آزاد ہوا اور اسی سال آج کے دن قائداعظم محمد علی جناح نے سندھ اسمبلی میں تاریخی خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان میں تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہوں گے اور ریاست کو کسی فرد کے مذہب سے کوئی سروکار نہیں ہوگا۔ انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 1973 کے آئین میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا گیا جبکہ محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ اقلیتی برادری کا ساتھ دیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ مذہبی رواداری میں دنیا کے لیے مثال ہے، جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی مذہبی عدم برداشت کے واقعات ہوتے ہیں۔ بھارت میں بھی اقلیتوں کے خلاف مسلسل واقعات پیش آ رہے ہیں۔ پاکستان میں اگر کوئی ایسا واقعہ ہو تو ہم سب متحد ہو کر مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں 14 دن جشنِ آزادی منایا جا رہا ہے اور آج شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کا آخری دن ہے، جس میں وہ چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ حاضری دیں گے۔ صوبے کے صوفی بزرگوں نے ہمیشہ امن، محبت اور بھائی چارے کا درس دیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہندو، سکھ، مسیحی، پارسی سب ایک ہیں اور پاکستان کی آزادی اور سلامتی کے لیے مل کر دعائیں کرتے ہیں۔ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی اقلیتی برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر فرد کی بلا تفریق خدمت جاری رکھے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اقلیتی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے لیے اسی مذہب کے افراد کو پولیس میں بھرتی کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے