کراچی اور میانوالی میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی بڑی کارروائیاں، 2 دہشت گرد گرفتار، 2 ہلاک

58 / 100 SEO Score

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی اور پولیس نے شہر قائد میں مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے منگھوپیر سے کالعدم تنظیم فتنۃ الخوارج ٹی ٹی پی کے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عبدالوکیل اور اجمل شامل ہیں جو افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ ہیں۔ دونوں ملزمان انتہائی مطلوب دہشت گرد شریف اللہ کے قریبی ساتھی اور قلعہ عبداللہ بلوچستان کے رہائشی ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

یومِ استحصال کشمیر پر ڈپٹی کمشنر وسطی کی قیادت میں واک، بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند

دوسری جانب میانوالی کے علاقے کندیاں میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں 2 خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ 6 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے تھے اور سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے