کراچی میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی کارروائیاں، 2 کلو سے زائد منشیات برآمد، 6 منشیات فروش گرفتار

67 / 100 SEO Score

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف اہم کارروائیاں کرتے ہوئے عادی جرائم پیشہ اور سابقہ ریکارڈ یافتہ 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی پروگرام نہیں: اسحاق ڈار

ایس ایس پی شعیب میمن کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحے کے متعدد مقدمات درج ہیں، اور ان کی گرفتاری کراچی میں منشیات کی روک تھام کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

کارروائیاں تھانہ کھوکھرآپار، پاک کالونی، جمشید کوارٹر اور ملیر سٹی کی حدود میں کی گئیں۔ گرفتار ملزمان میں عامر علی، عبدالرؤف، شاہان، قاسم، حامد اور عدنان شامل ہیں۔

چھاپوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 2 کلو سے زائد تنزانیہ آئس اور ہیروئن برآمد ہوئی، جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف ایس آئی یو/ سی آئی اے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ منشیات کی سپلائی چین تک پہنچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے