زارا نور عباس کا مشترکہ خاندانی نظام کے حق میں اظہار، "آج کی تنہائی کا علاج خاندان کے قریب آنا ہے

61 / 100 SEO Score

کراچی: معروف اداکارہ زارا نور عباس نے مشترکہ خاندانی نظام (جوائنٹ فیملی سسٹم) کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے آج کے دور میں بڑھتی ہوئی تنہائی، بے تعلقی اور سماجی مسائل کا مؤثر حل قرار دیا ہے۔

منصورہ سے “حق دو بلوچستان مارچ” پر جماعت اسلامی کا اصرار، حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے کا خدشہ

حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے زارا نور عباس نے تجویز دی کہ لوگوں کو اپنے بہن بھائیوں اور قریبی دوستوں کے ساتھ زمین خرید کر ایک ساتھ رہائش اختیار کرنی چاہیے تاکہ ایک مضبوط اور جڑا ہوا خاندانی نظام قائم ہو سکے۔

انہوں نے پرانے وقتوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ "ہمارے دادا پردادا اس قدر قریب رہتے تھے کہ پیدل بھی کسی کے گھر جانا آسان ہوتا، سب مل کر کھانا کھاتے، مشورے کرتے، اور بچوں کی پرورش میں سب کا ہاتھ ہوتا۔ کسی کو یہ فکر نہیں ہوتی تھی کہ بچوں کا خیال کون رکھے گا۔”

زارا کا کہنا تھا کہ آج کے جدید، لیکن تنہا معاشرے میں خاندانی نظام کی بحالی ہی وہ راستہ ہے جو دلوں کو جوڑ سکتا ہے اور سماجی بگاڑ کو کم کر سکتا ہے۔ انہوں نے جذباتی انداز میں کہا: "مشترکہ خاندانی نظام زندہ باد۔”

زارا نور عباس خود ایک فنکار خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، وہ معروف اداکارہ اسما عباس کی بیٹی اور لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی بھانجی ہیں۔ ان کی شادی 2017 میں اداکار اسد صدیقی سے ہوئی، جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

زارا کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اسے بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، کئی مداحوں نے ان کے خیالات کو آج کے دور کی ضرورت قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے