نولبرٹو سولانو اگلے ماہ پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے

57 / 100 SEO Score

لاہور  — نیوکاسل یونائیٹڈ کے سابق اسٹار اور پیرو کے تجربہ کار فٹبالر نولبرٹو سولانو اگلے ماہ پاکستان کی سینئر اور انڈر-23 فٹبال ٹیموں کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ ان کی تقرری پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی حالیہ منتخب ہونے والی قیادت کا پہلا بڑا فیصلہ ہے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ سے گدھوں کی چوری: یورپی اداروں کی مدد سے اسمگلنگ، فرانس میں پناہ گاہوں میں بھیجا گیا

پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی نے پیر کو روزنامہ ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے سولانو قومی ٹیم میں توانائی اور نیا جوش پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا، "نولبرٹو سولانو کھیلنے کے انداز میں تبدیلی لانے اور ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔”

سولانو کو سب سے زیادہ شہرت پیرو کی قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر ملی، جب وہ ریکارڈو گاریسا کے ساتھ 7 برس تک کام کرتے رہے۔ ان کی کوچنگ میں پیرو نے 2018 کے فیفا ورلڈ کپ کے لیے 36 سال بعد کوالیفائی کیا۔ وہ انڈر-23 ٹیم کے کوچ بھی رہے، تاہم پیرو 2022 میں قطر ورلڈ کپ کے پلے آف میں آسٹریلیا سے ہار کر باہر ہو گیا۔

سولانو نے بعدازاں سوئیڈن کے کلب اے ایف سی ایسکل اسٹونا اور انگلینڈ کے ساتویں درجے کے کلب بلیتھ اسپارٹنز میں کوچنگ کی، لیکن دونوں تجربات زیادہ کامیاب ثابت نہ ہو سکے۔ بلیتھ اسپارٹنز میں انہیں صرف 6 میچوں کے بعد برطرف کر دیا گیا۔

پاکستان میں کوچنگ کے ذریعے انہیں اپنے کیریئر کو ازسرنو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ ان کا پہلا امتحان انڈر-23 ٹیم کی قیادت ہوگا، جو ستمبر میں ہونے والے 2026 اے ایف سی انڈر-23 ایشین کپ کوالیفائرز میں گروپ ’جی‘ میں کمبوڈیا، عراق اور عمان کا سامنا کرے گی۔

سولانو پاکستان کی سینئر ٹیم میں اسٹیفن کونسٹنٹائن کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جو 2027 اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز کے بقیہ میچز میں ٹیم کی قیادت کریں گے، ان مقابلوں کا آغاز اکتوبر میں افغانستان کے خلاف دو میچز سے ہوگا۔

یاد رہے کہ اسٹیفن کونسٹنٹائن نے اکتوبر 2023 میں پاکستان کو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پہلی تاریخی فتح دلوائی تھی۔ تاہم، ان کا ایک سالہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد وہ میچ بہ میچ بنیاد پر ٹیم کے ساتھ منسلک رہے اور اب بھارت کی قومی ٹیم کے خالی ہیڈ کوچ عہدے کے امیدوار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے