راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کے کمانڈر انچیف جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دفاعی شعبے میں تعاون اور تکنیکی تجربات کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔
کراچی میں ویک اینڈ پر موسلادھار بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جی ایچ کیو میں شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور پاک فوج کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا، اور یہ بات چیت کی گئی کہ دونوں افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کی سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔