اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، خاتون سمیت 4 اسمگلرز گرفتار، 37.674 کلو منشیات برآمد

67 / 100 SEO Score

اسلام آباد: انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 5 کامیاب کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے 29 لاکھ 56 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 37.674 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔

ملیر، پیپری اور مروڑا گوٹھ میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 3 منشیات فروش گرفتار

تفصیلات کے مطابق وارسک روڈ پشاور پر واقع ایک کوریئر آفس میں چھاپے کے دوران 6 پارسلز سے 13 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جو آزاد کشمیر، کراچی، نارووال اور گھوٹکی بھیجے جا رہے تھے۔

ترکائی ٹول پلازہ، جہلم کے قریب کارروائی میں ایک خاتون کے قبضے سے 674 گرام آئس برآمد ہوئی، جسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ کے قریب کارروائی میں ایک ملزم سے 14 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ پشین کے علاقے یارو میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران موٹر سائیکل سوار دو ملزمان سے مجموعی طور پر 10 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اے این ایف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ منشیات فروشوں اور اسمگلرز کے خلاف کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کرنے کے لیے فوری رابطہ کریں، تاکہ معاشرے کو نشہ جیسی لعنت سے پاک کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے