ملیر، پیپری اور مروڑا گوٹھ میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 3 منشیات فروش گرفتار

60 / 100 SEO Score

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی منشیات فروشوں اور گٹکا مافیا کے خلاف مشترکہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر رینجرز اور پولیس نے ملیر چوکنڈی، مروڑا گوٹھ اور پیپری سندھی گوٹھ میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث تین خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گلشن ڈویژن پولیس کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اعجاز بروہی، نعمان آفریدی (اکرم بلوچ کا قریبی ساتھی) اور اللہ بخش عرف مولو کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ہیروئن، آئس، حشیش، دو عدد موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کی گئی۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات کی خریدو فروخت میں سرگرم تھے۔ ملزم اللہ بخش عرف مولو کے خلاف تھانہ بن قاسم میں مقدمہ درج ہے اور وہ پولیس کو پہلے سے مطلوب تھا۔

گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ منشیات اور مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں معلومات قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر فوری طور پر فراہم کریں۔ اطلاع دینے والے کا نام مکمل رازداری میں رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے