گلشن ڈویژن پولیس کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

58 / 100 SEO Score

کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ گلشن ڈویژن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی ڈکیت گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ گلستانِ جوہر کی حدود میں جوہر بلاک 07 کے علاقے میں کی گئی۔

کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، اسٹریٹ کرمنل سمیت 6 منشیات فروش گرفتار

پولیس نے بتایا کہ تینوں ملزمان واردات کے دوران پکڑے گئے، جن کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینا گیا موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عرفان ولد منٹھار، شفیق ولد عزیر اور غلام رسول ولد خادم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جب کہ مزید تفتیش کے لیے انہیں تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے، اور اس بات کا امکان ہے کہ یہ گروہ ماضی میں بھی اسٹریٹ کرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث رہا ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے