کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، اسٹریٹ کرمنل سمیت 6 منشیات فروش گرفتار

56 / 100 SEO Score

کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرمنل سمیت 6 منشیات فروشوں اور سپلائرز کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیاں تھانہ کلاکوٹ، بغدادی، چاکیواڑہ اور نیپئر کے علاقوں میں کی گئیں۔

خیرپور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے دو پستول بمعہ راؤنڈز، 367 گرام کرسٹل، 30 گرام آئس اور 1920 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت حماد، سہیل ارباب عرف ملا سہیل، ذاکر ارباب، خداداد، زبیر رحمٰن، شہباز عرف شاہ زیب الرٹ اور غلام شیراز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان عادی مجرم ہیں اور اس سے قبل بھی مختلف جرائم میں جیل جا چکے ہیں۔

غلام شیراز منشیات، موٹر سائیکل لفٹنگ اور فراڈ کے 9 مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔

شہباز عرف شاہ زیب الرٹ غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں جیل جا چکا ہے۔

زبیر رحمٰن دو بار منشیات فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہوا۔

خداداد موٹر سائیکل چوری اور منشیات کے دو مقدمات بھگت چکا ہے۔

شاکر ارباب پر غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی کے الزامات ہیں۔

سہیل ارباب عرف ملا سہیل پولیس مقابلے، ایکسپلوزو ایکٹ اور منشیات کے مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔

تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے