خیرپور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

62 / 100 SEO Score

خیرپور: ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

کے فور منصوبے میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں، آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن، میرواہ اور ببرلوئی کی سربراہی میں پولیس ٹیموں نے دوران اسنیپ چیکنگ مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان اشوک کمار، رمضان علی اور دانش سومرو کو حراست میں لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 13,000 گرام بھنگ، 6 بوتلیں شراب اور 221 نشہ آور سوپاریاں برآمد ہوئیں، جن کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

FIR نمبر 264/2025 دفعہ 9/C کے تحت تھانہ بی سیکشن

FIR نمبر 208/2025 دفعہ 8 (Gutka Act) کے تحت تھانہ میرواہ

FIR نمبر 94/2025 دفعہ 3/4 کے تحت تھانہ ببرلؤی

ایس ایس پی حسن سردار نیازی نے منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائی پر متعلقہ پولیس ٹیموں کو شاباشی دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو نشہ آور اشیاء سے محفوظ رکھنے کے لیے ایسے کریک ڈاؤنز جاری رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے