میئر کراچی کا نوجوانوں کے لیے بڑا قدم، شادمان ٹاؤن میں جدید آئی ٹی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

61 / 100 SEO Score

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے شادمان ٹاؤن میں ایک ایکڑ رقبے پر مشتمل جدید آئی ٹی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے یوسی چیئرمین فرحان بھائی سمیت دیگر بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے۔

کورنگی کاز وے پل ستمبر میں مکمل ہوگا، شہریوں کو بارشوں میں مشکلات سے نجات ملے گی — میئر کراچی

مرتضیٰ وہاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ منصوبہ اکتوبر 2025 کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی پارک کا مقصد نوجوانوں کو تعلیم، تربیت، روزگار اور ترقی کے جدید مواقع فراہم کرنا ہے۔

پارک میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ شعبے، فٹ سال گراونڈ، کینٹین، واکنگ ٹریک اور بزرگ شہریوں کے لیے علیحدہ پارک تعمیر کیا جائے گا۔ میئر کے مطابق یہ منصوبہ بلاول بھٹو زرداری کے یوتھ ویژن کا حصہ ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماضی میں اس پلاٹ پر قبضہ مافیا کی کوششیں ہوئیں مگر علاقہ مکینوں کی مزاحمت نے اسے بچایا۔ “میں ان تمام شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس زمین کو چائنا کٹنگ سے محفوظ رکھا۔”

انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر ترقیاتی کاموں کو ذاتی اختلافات کی نذر نہیں ہونے دینا چاہیے۔

مزید گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی رواں مالی سال میں 28 ارب روپے انفرااسٹرکچر پر خرچ کرے گی، اور کے ایم سی کے پاس فنڈز موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 7 جولائی کو کے فور منصوبے کے لیے ٹینڈر ایوارڈ ہو چکا ہے جس پر 77 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ 14 اگست کو حب ڈیم سے 100 ایم جی ڈی پانی کی نئی نہر کا افتتاح بھی متوقع ہے۔

ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا، "جو کہتے تھے کہ کراچی کے لیے 100 ارب لائیں گے، وہ کہاں ہیں؟ وفاق کو فنڈز دینے ہوں گے، مگر لگتا ہے وفاق نے کراچی کو چھوڑ دیا ہے۔”

میئر کراچی نے کہا کہ اگلے دو سال کراچی میں ترقیاتی سال ہوں گے اور کے ایم سی کے ترقیاتی فنڈز کو تمام 7 اضلاع، 25 ٹاؤنز اور 246 یوسیز میں بلاتفریق استعمال کیا جائے گا۔

آخر میں انہوں نے کہا:

“ہم صرف اعلانات نہیں کرتے، عملی اقدامات کرتے ہیں – آئی ٹی پارک کا سنگ بنیاد رکھ کر ہم نے عمل کا آغاز کر دیا ہے اور ان شاء اللہ اسے وقت پر مکمل کر کے نوجوانوں کے سپرد کریں گے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے