کراچی (رپورٹر) — محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران شہر بھر میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے شاندار انتظامات کے اعتراف میں جعفریہ الائنس پاکستان نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر انجینئر اسداللہ خان کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔
جوڈیشل کمیشن نے ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کےلیے ناموں کی منظوری دیدی
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق یہ شیلڈ خصوصی طور پر ان مثالی اقدامات کے اعتراف میں دی گئی جو مساجد، امام بارگاہوں، مجالس، جلوسوں اور سبیلوں کے راستوں پر پانی کی بلاتعطل فراہمی اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیے کیے گئے۔
جعفریہ الائنس کے مرکزی رہنما سید شبر رضا زیدی نے شیلڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ "کراچی جیسے بڑے اور گنجان آباد شہر میں محرم کے دوران لاکھوں عزاداروں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ایک انتہائی نازک ذمہ داری ہے، جسے واٹر کارپوریشن نے پیشہ ورانہ مہارت، فرض شناسی اور جذبہ خدمت کے ساتھ ادا کیا۔”
انہوں نے واٹر کارپوریشن کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ "ہم امید کرتے ہیں کہ عوامی خدمت کا یہ جذبہ آئندہ بھی اسی خلوص، سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ برقرار رہے گا۔”