جوڈیشل کمیشن نے ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کےلیے ناموں کی منظوری دیدی

61 / 100 SEO Score

جوڈیشل کمیشن نے پشاور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کےلیے ناموں کی منظوری دیدی۔

سدا جوان رہنے کے جنون میں مبتلا شیفالی جریوالا نے زندگی کے آخری 30 منٹ کیسے گزارے؟

اسلام آباد، پشاور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کیلئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ناموں پر اتفاق کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تعیناتی کےلیے جسٹس عتیق شاہ، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی کے ناموں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں جسٹس عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کےلیے جسٹس روزی خان، جسٹس کامران اور جسٹس اقبال کاسی کے ناموں پر غور کیا گیا۔ جسٹس روزی خان کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے لیے جسٹس محمد جنید غفار کے نام پر اتفاق کرلیا گیا، جسٹس جنید غفار سندھ ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس ہوں گے۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس سرفراز ڈوگر کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ  نے اجلاس کی کارروائی کے دوران اعتراض اٹھایا کہ 26  ویں آئینی ترمیم پر پہلے فیصلہ ہونا چاہئے، جسٹس منیب اختر نے بھی جسٹس منصور علی شاہ کی رائے کی حمایت کی۔ پی ٹی آئی کے 2 ممبران اور وزیر قانون خیبرپختونخوا نے بھی جسٹس منصور علی شاہ کی رائے سے اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے