پاکستان نے مالدیپ کو ہرا کر ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

60 / 100 SEO Score

پاکستان نے مالدیپ کو 39 کے مقابلے میں 49 پوائنٹس سے شکست دے کر ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی اور گروپ مرحلے میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

جنوبی کوریا کے جیونجو ہواسان جمنازیم میں کھیلا گیا یہ میچ پاکستان کا گروپ بی میں پانچواں اور آخری میچ تھا، جس کے بعد قومی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ پول بی میں سرفہرست رہی۔

صدر ٹرمپ کا اعلان: ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر عملدرآمد شروع، خلاف ورزی سے گریز کی اپیل

میچ کے پہلے کوارٹر میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، جہاں پاکستان نے مالدیپ کے خلاف 12-14 کی برتری حاصل کی، تاہم دوسرے کوارٹر میں مالدیپ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ہاف ٹائم تک اسکور 26-24 کر دیا۔

تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے معمولی برتری حاصل کرتے ہوئے اسکور 32-35 کیا جبکہ میچ کے اختتام پر سبقت بڑھاتے ہوئے 39-49 سے فتح حاصل کی۔

نیٹ بال ایشیا کے نئے فارمیٹ کے مطابق سیمی فائنل گروپ اے (گولڈ کپ ڈویژن) اور گروپ بی (پلیٹ کپ ڈویژن) کی سرفہرست 4 ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے، جن میں پہلا مقام حاصل کرنے والی ٹیم چوتھی پوزیشن کی ٹیم سے اور دوسرے نمبر کی ٹیم تیسرے نمبر کی ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

پاکستان پلیٹ کپ ڈویژن کے سیمی فائنل میں جمعرات 3 جولائی کو جاپان کے خلاف میدان میں اترے گا، پاکستان اس سے قبل ایک روز پہلے جاپان کو 39-79 کے بڑے مارجن سے شکست دے چکا ہے۔

آج کے میچ میں لیا رضا شاہ، علیشہ نوید، سمیہ کوثر، حلیمہ، جاسمین فاروق اور فرح رشید نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سینئر حکام نے گروپ اسٹیج میں شاندار اور ناقابلِ شکست کارکردگی پر ٹیم کو مبارکباد دی۔

پاکستان نے ٹورنامنٹ کا آغاز جمعہ کو سعودی عرب کو 15-71 سے شکست دے کر کیا، ہفتے کو چائنیز تائپے کو 32-56 سے ہرایا اور اتوار کو جنوبی کوریا کو 6-91 کے بڑے مارجن سے زیر کیا۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 11 ٹیمیں شریک ہیں اور یہ مقابلے 27 جون سے 4 جولائی تک جاری رہیں گے۔

گروپ اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت جبکہ گروپ بی میں چائنیز تائپے، جاپان، کوریا، پاکستان، مالدیپ اور سعودی عرب شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے