صدر ٹرمپ کا اعلان: ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر عملدرآمد شروع، خلاف ورزی سے گریز کی اپیل

61 / 100 SEO Score

واشنگٹن (عالمی ڈیسک) — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے اور دونوں ممالک کو اس کی خلاف ورزی سے گریز کرنا چاہیے۔

کراچی پولیس کا باکسر عالیہ سومرو کو دھمکیوں کی تحقیقات کا حکم، مکمل تحفظ کی یقین دہانی

اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ فریقین اس معاہدے کا احترام کریں تاکہ خطے میں امن قائم رہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے رہنما تقریباً ایک ہی وقت میں ان کے پاس آئے اور امن کی خواہش کا اظہار کیا، جس سے انہیں فیصلہ کن لمحے کا احساس ہوا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’یہ وہ جنگ تھی جو برسوں تک جاری رہ سکتی تھی اور پورے مشرق وسطیٰ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا سکتی تھی، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔‘‘ انہوں نے اس جنگ بندی کو دنیا اور بالخصوص مشرق وسطیٰ کی اصل فتح قرار دیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک اب اپنے مستقبل میں محبت، امن اور خوشحالی دیکھیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ ’’خدا اسرائیل، ایران، مشرق وسطیٰ، امریکہ اور پوری دنیا کو سلامت رکھے۔‘‘

واضح رہے کہ اس معاہدے کے تحت 12 دنوں کے بعد جنگ کا باضابطہ خاتمہ متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے