کراچی پولیس کا باکسر عالیہ سومرو کو دھمکیوں کی تحقیقات کا حکم، مکمل تحفظ کی یقین دہانی

57 / 100 SEO Score

کراچی (اسپورٹس / کرائم ڈیسک) — کراچی پولیس نے پاکستان کی پہلی عالمی ٹائٹل یافتہ خاتون باکسر عالیہ سومرو کو ملنے والی مبینہ دھمکیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا سفر: چیلنجز، کامیابیاں اور مستقبل کے تقاضے

عالیہ سومرو، جنہوں نے رواں سال کے آغاز میں تھائی لینڈ کی باکسر کو صرف 45 سیکنڈز میں ناک آؤٹ کر کے ڈبلیو بی اے ایشیا کی 105 پاؤنڈ کیٹیگری میں تاریخ رقم کی، نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی اور اپنے خاندان کی جان کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا۔

انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں عالیہ کا کہنا تھا کہ لیاری گینگ وار کے مبینہ سہولت کار، جو خود کو میڈیا ورکر ظاہر کرتا ہے، کی جانب سے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ عالیہ نے کہا کہ وہ سیاسی یا لسانی تنازعات اور باکسنگ اداروں کے جھگڑوں کا حصہ نہیں بننا چاہتیں، اور ان کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جس سے انہیں جسمانی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ڈی آئی جی جنوبی سید اسد رضا نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سٹی ایس ایس پی عارف عزیز کو تحقیقات اور ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ پولیس نے عالیہ سے رابطہ کر کے مکمل تحفظ اور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ عالیہ سومرو پاکستان کی بہادر خواتین کی علامت ہیں اور پولیس انہیں ہر ممکن تحفظ فراہم کرے گی تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ عالیہ سومرو کو اگست میں دبئی میں ہونے والے باکسنگ مقابلے کے لیے 47 لاکھ روپے کی اسپانسرشپ فراہم کر رہی ہے، جہاں ان کا مقابلہ بھارتی باکسر سے متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے