سابق انگلینڈ فاسٹ بولر ڈیوڈ سڈ لارنس موٹر نیورون بیماری سے جنگ ہار گئے، 61 برس کی عمر میں انتقال

56 / 100 SEO Score

لندن (اسپورٹس ڈیسک) — انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اور پہلے برطانوی نژاد سیاہ فام ٹیسٹ کرکٹر ڈیوڈ سڈ لارنس 61 برس کی عمر میں موٹر نیورون بیماری (ایم این ڈی) سے ایک سال طویل جدوجہد کے بعد انتقال کر گئے۔

ایران-اسرائیل کشیدگی: میزائل حملوں کے بعد ٹرمپ کی ثالثی میں جنگ بندی کا اعلان

غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق لارنس کو گزشتہ سال اس بیماری کی تشخیص ہوئی تھی، جو پٹھوں کو کمزور اور دماغ و اعصابی نظام کو متاثر کرتی ہے۔ اہل خانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈیوڈ سڈ لارنس ایک باہمت اور متاثر کن شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے بیماری سمیت زندگی کے ہر چیلنج کا بہادری سے سامنا کیا۔

اہل خانہ کے مطابق لارنس اپنی بیماری کے آخری دنوں تک دوسروں کی مدد اور حوصلہ افزائی کرتے رہے، جو ان کی شخصیت کی اصل تصویر پیش کرتا ہے۔

لارنس نے 1988 میں لارڈز میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور انگلینڈ کے لیے 5 ٹیسٹ میچوں میں حصہ لیا۔ ان کا کیریئر کا یادگار لمحہ 1991 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اوول ٹیسٹ میں 5 وکٹیں حاصل کرنا تھا۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوں نے گلوسٹر شائر کے لیے 280 میچز کھیلے اور 625 وکٹیں حاصل کیں۔ لارنس 2022 میں گلوسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے پہلے سیاہ فام صدر بنے اور حال ہی میں ای سی بی کے اعزازی لائف وائس پریزیڈنٹس میں شامل کیے گئے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لارنس انگریزی کرکٹ کے ایک حقیقی رہنما، باکردار اور ہمدرد انسان تھے جنہوں نے کھیل اور معاشرے میں مثبت اثرات چھوڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے