گلوکارہ میشا شفیع کی بڑی کامیابی: برطانیہ میں اے آر وائی کے نشریاتی ادارے کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ جیت لیا

57 / 100 SEO Score

لندن / کراچی (نمائندہ خصوصی) معروف گلوکارہ میشا شفیع نے برطانیہ میں اے آر وائی کی نشریات پیش کرنے والے ادارے نیو ویژن ٹی وی (این وی ٹی وی) کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ جیت لیا۔ این وی ٹی وی نے عدالت سے باہر معاملہ طے کرتے ہوئے اپنی نشریات پر غلطی تسلیم کی اور باقاعدہ آن ایئر معافی جاری کی۔

آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ ماجد خان نے 3 کھرب 10 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا

ادارے نے اپنی معافی میں کہا کہ ان کی رپورٹ سے پیدا ہونے والی غلط فہمی اور میشا شفیع کو پہنچنے والی ذہنی اذیت پر وہ معذرت خواہ ہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ کی ہائی کورٹ نے 2023 میں قرار دیا تھا کہ 5 دسمبر 2020 کو نشر کی گئی رپورٹ میں میشا شفیع کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔

عدالت کے مطابق چینل نے گلوکارہ کو ایک ایسی شخصیت کے طور پر پیش کیا جو بار بار عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتی ہیں، جس سے ان کی شہرت متاثر ہوئی۔ رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ میشا شفیع پاکستانی عدالتوں کے احکامات کی جان بوجھ کر خلاف ورزی کرتی رہیں اور پاکستان آ کر عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے کے بجائے کام کرکے واپس چلی گئیں۔

چینل کی جانب سے اپنی غلطی کے اعتراف اور معافی کے بعد میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مداحوں کو اس کامیابی کی اطلاع دی اور اپنے موقف کی جیت قرار دیا۔

یاد رہے کہ میشا شفیع نے 2018 میں گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد دونوں کے درمیان قانونی جنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو تاحال جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے