اسرائیل عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا دوٹوک مؤقف

61 / 100 SEO Score

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کو عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صیہونی ریاست نے ایران کے خلاف کھلی جارحیت کی ہے جبکہ غزہ میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔

وفاقی کابینہ نے گردشی قرض ختم کرنے کی منظوری دے دی، کمرشل بینکوں سے 1275 ارب روپے قرض لیا جائے گا

انہوں نے سوال اٹھایا کہ "عالمی ضمیر کب جاگے گا؟” اور خبردار کیا کہ اسرائیل کے اقدامات نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی افسوسناک ہے۔ پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے اور ایرانی صدر کو عوام کی جانب سے یکجہتی کا پیغام بھیجا ہے۔ انہوں نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ فوری طور پر جنگ بندی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

دفاع اور معیشت پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے، اور افواج پاکستان کو درکار وسائل کی فراہمی کیلئے بجٹ میں گنجائش پیدا کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایس ڈی پی کا حجم اس سال ایک ہزار ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے بجٹ پر بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف سے واضح کہا تھا کہ زراعت اور کھاد پر ٹیکس نہیں لگائیں گے، اور خوشی ہے کہ آئی ایم ایف نے یہ بات مان لی۔ تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ آمدن والوں پر صرف ایک فیصد ٹیکس لاگو ہو گا، جو پچھلے سال 5 فیصد تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے