کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے ڈیفنس کے علاقے میں شہری پر وحشیانہ تشدد کرنے والے مرکزی ملزم سلمان فاروقی اور اس کے ساتھیوں کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، “فتنہ الہندوستان” کے 7 دہشتگرد ہلاک
تفصیلات کے مطابق، پولیس نے سلمان فاروقی کو عدالت میں پیش کیا اور مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
عدالت پیشی کے دوران دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب عدالت کے باہر موجود افراد نے سلمان فاروقی کو پہچان کر "شیم شیم” کے نعرے لگائے، جس پر پولیس نے فوری طور پر اسے عدالت کے اندر پہنچایا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک اور ملزم کو خیابانِ اتحاد میں شہری کو اس کی بہن کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے پر گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ ویڈیو میں نظر آنے والے مزید افراد کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی ملزم، اس کا ڈرائیور اور گارڈ پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، جس کے بعد اس تشدد کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد چار ہو چکی ہے۔