کراچی: مشہور یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے حالیہ ولاگ میں اہلیہ کو نظر انداز کرنے کے الزام پر ردعمل دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ وہ اپنی شریک حیات کی دل سے قدر کرتے ہیں اور ان کی توہین یا نظر انداز کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر غیرمعینہ مدت تک برقرار رہے گا: سیکیورٹی ذرائع
رجب بٹ نے کہا کہ ان کی اہلیہ ایمان ایک گھریلو خاتون ہیں، جنہیں سوشل میڈیا، اداکاری اور مذاق جیسے رجحانات کا زیادہ علم نہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ ولاگز میں کچھ مختلف انداز میں نظر آتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایمان کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے اور وہ ان پلیٹ فارمز پر سرگرم نہیں رہتیں۔
رجب بٹ نے کہا کہ ان کی اہلیہ کی طبیعت ان دنوں ناساز ہے اور وہ اسٹریس کا شکار ہیں، اسی لیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ایمان آئندہ ولاگز میں نظر نہیں آئیں گی، جب تک وہ مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو جاتیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ افراد ان کے ولاگ دیکھ کر ان کے گھر میں مسائل پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن وہ سوشل میڈیا کی وجہ سے اپنا گھر برباد نہیں ہونے دیں گے۔ اگر معاملہ زیادہ سنگین ہوا تو وہ تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیں گے۔
یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ "ایمان کیمرے کے پیچھے بھی میری بیوی ہیں اور ہمیشہ رہیں گی،” اور اگر کیمرے کے سامنے مذاق یا رویہ مختلف لگے تو وہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ رجب بٹ نے کہا کہ ان کی والدہ ایسی کسی بے ادبی پر انہیں سبق سکھا سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ان کے ایک ولاگ میں یہ تاثر ابھرا تھا کہ رجب بٹ نے اپنی بہن کو تو کھانے کی پیشکش کی لیکن اسی وقت اپنی اہلیہ کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا، جس پر ناظرین نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔