اسلاموفوبیا کےخلاف میگوئل آنخیل موراتینوس اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی مقرر

61 / 100 SEO Score

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلاموفوبیا کے خلاف میگوئل آنخیل موراتینوس کو اقوام متحدہ کا خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا۔

قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے گا، وزیراطلاعات کا پالیسی بیان

میگوئل آنخیل موراتینوس کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد، رواداری، احترام اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی کاوشوں میں یہ تقرری ایک اہم سنگ میل ہے۔

پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ ہم نفرت اور امتیاز کے خلاف متحد ہیں، ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور امتیازی سلوک میں اضافہ ہو رہا ہے تو جنرل اسمبلی کی قرارداد کے تحت خصوصی نمائندے کی تقرری بروقت اور نہایت اہم ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان خصوصی نمائندے کے مینڈیٹ کی مکمل حمایت کرنے اور باہمی فہم و ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد کو او آئی سی کی جانب سے پیش کرتے ہوئے، اس کی منظوری میں قائدانہ کردار ادا کیا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ اس قرارداد میں بڑھتی ہوئی اسلاموفوبیا کے خلاف فوری اقدام کی ضرورت کو تسلیم کیا گیا اور ایک خصوصی نمائندے کی تقرری کی تجویز دی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے