کراچی، 19 مارچ 2025: پاک بحریہ اور روسی بحریہ کے درمیان دو طرفہ بحری مشق "عریبین مون سون VI” شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی گئی۔ اس مشق میں روسی بحری جہازوں کے ساتھ پاک بحریہ کے مختلف اثاثے، بشمول ڈسٹرائر، آف شور پیٹرول ویسل، فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل)، میری ٹائم پیٹرول ایئرکرافٹ اور یو اے وی نے شرکت کی۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی مشق کا حصہ رہے۔
وزیر بلدیات سعید غنی کا کے ڈی اے کی ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کرنے کا اعلان
مشق میں کثیر الجہتی بحری جنگی سیریلز شامل کیے گئے، جن کا مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینا اور بحری سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف مشترکہ عزم کا اظہار تھا۔
اس سے قبل، روسی بحری جہازوں کے کراچی میں قیام کے دوران دو طرفہ جہازوں کے دورے، ہاربر ڈرلز اور ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز بھی منعقد ہوئیں۔ روسی بحریہ کے مندوبین نے پاک بحریہ کے سینئر حکام سے ملاقاتیں کیں اور مزارِ قائد پر حاضری دیتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھا کر بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اہم بین الاقوامی بحری افواج کے ساتھ مشترکہ مشقوں کا انعقاد پاک بحریہ کے اس عزم کا مظہر ہے کہ وہ خطے میں پائیدار بحری سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
