لیاقت آباد صرافہ مارکیٹ میں ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کا دورہ، گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی

58 / 100 SEO Score

کراچی: ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے لیاقت آباد صرافہ مارکیٹ کا دورہ کیا، پرائس چیکنگ کے دوران گراں فروشی میں ملوث پھل فروشوں اور دکانداروں کے خلاف چالان جاری کیے اور سخت وارننگ دی۔

کلری پولیس اور اسٹریٹ کریمنلز میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک ہلاک، ساتھی فرار

سرکاری نرخ نامے کے مطابق قیمتیں نہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ڈی سی وسطی کا کہنا تھا کہ پرائس چیکنگ پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میں سخت نگرانی کر رہے ہیں۔

دکانداروں کو ہدایت دی گئی کہ ہر دکان اور پھل فروش کے پاس سرکاری ریٹ لسٹ موجود ہونی چاہیے۔

گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا اعلان کیا گیا۔

شہریوں سے سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کرنے کی اپیل۔

ڈی سی وسطی نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران منافع کم رکھ کر عوام کو ریلیف فراہم کرنا تاجر برادری کی ذمہ داری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے