کراچی: کلری پولیس کا دورانِ پیٹرولنگ ماڑی پور روڈ پر اسٹریٹ کریمنلز سے آمنا سامنا ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جو اسپتال منتقلی کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کا ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی زیر صدارت رمضان سیکیورٹی اجلاس، فول پروف انتظامات کی ہدایات
واردات کے دوران ہیڈ کانسٹیبل فرحت اعجاز اور کانسٹیبل فہیم نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کا تعاقب کیا۔
فائرنگ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت عبدالمنان کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے اسلحہ بمعہ 4 راؤنڈز برآمد۔
ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا، جس میں تھانہ موچکو میں درج متعدد مقدمات شامل ہیں۔
مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بہادری پر دونوں پولیس اہلکاروں کے لیے CCII ایوارڈ جبکہ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے CCIII ایوارڈ اور نقد انعام کا اعلان کیا۔