پاکستان میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتان جوز بٹلر نے قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل اعلان کیا کہ ٹیم کی بہتری کے لیے قیادت چھوڑ رہے ہیں۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی اور امریکی صدر ٹرمپ میں شدید تلخ کلامی، اوول آفس میں ملاقات تنازع کا شکار
انگلینڈ کو گروپ مرحلے میں آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ افغانستان کے خلاف میچ میں ابراہیم زدران کی 177 رنز کی اننگز کے باوجود انگلش ٹیم 317 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ بٹلر نے پریس کانفرنس میں اعتراف کیا کہ یہ ان کی قیادت کے لیے فیصلہ کن ٹورنامنٹ تھا، اور ٹیم کی بہتری کے لیے قیادت چھوڑنے کا وقت آگیا ہے۔