راولپنڈی میں بارش کے باعث چیمپیئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان گروب ’بی‘ کا میچ تاخیر کا شکار ہوگیا۔
راولپنڈی میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹاس بھی نہیں ہوسکا ہے۔
امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے یوکرین جنگ ختم کرنے کی قرارداد منظور کرالی
امپائر کرس گیفانی اور رچرڈ کیٹلبرو نے دوپہر 1:30 بجے شیڈول ٹاس میں تاخیر کا فیصلہ کرنے سے پہلے حالات کا معائنہ کیا۔
موسم کی پیش گوئی کے مطابق بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہ سکتا ہے۔
یاد رہے کہ 50 اوور کے ٹورنامنٹ کے اپنے ابتدائی میچوں میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جبکہ جنوبی افریقہ نے افغانستان کو شکست دی تھی۔
گروپ ’اے‘ سے بھارت اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ ٹائٹل کے حامل پاکستان اور بنگلہ دیش ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔