رمضان سے قبل ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی اضافہ، سالانہ شرح 1.21 فیصد پر آگئی

53 / 100 SEO Score

رمضان المبارک سے قبل سے قبل ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی اضافہ ہے جبکہ افراط زر کی مجموعی سالانہ شرح 1.21 فیصد پر آگئی۔

ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی شرح کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد کا اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 1.21فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 16 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 11 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 24 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں کیلے 11.89فیصد اور انڈے 7.8 فیصد، چکن 4.47 فیصد اور لہسن 1.08 فیصد مہنگا ہوا۔

ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 0.65 فیصد کامزید اضافہ ہوا جبکہ بیف، مٹن، دال مسور، واشنگ سوپ اور سگریٹس بھی مہنگے ہوگئے

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 2.81 فیصد، دال چنا 1.24 فیصد، پیاز 1.16 فیصد اورآلو 0.9 فیصد سستے ہوئے جبکہ دال ماش ،گھی ،ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی ہوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے