وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ جنوری 2024 میں مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، جو 28.73 فیصد سے کم ہو کر 2.4 فیصد پر پہنچ گئی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے ایک سال کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی موخر ادائیگی پر تیل درآمد کی سہولت کا خیر مقدم کیا گیا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025: پاک-بھارت میچ کی ٹکٹیں صرف ایک گھنٹے میں فروخت
وزیراعظم نے کہا کہ سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ نے ہزارہ ڈویژن کے لیے 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے آبی منصوبے اور 4 کروڑ ڈالر کی گرانٹ سے کنگ سلمان ہسپتال کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ رمضان کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز کے بغیر پیکیج کی ہدایت بھی دی گئی تاکہ کرپشن اور ناقص اشیا کی فروخت کو روکا جا سکے۔