عمران خان کا آرمی چیف کو خط موصول نہیں ہوا” سیکیورٹی ذرائع کا بیان

61 / 100 SEO Score

سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو کوئی خط موصول نہیں ہوا اور اسٹیبلشمنٹ کو ایسے کسی خط کو پڑھنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی، سعودی عرب نے 1.2 ارب ڈالر موخر ادائیگی پر تیل کی سہولت دی

تحریک انصاف کے دعوے کے مطابق عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے، تاہم سیکیورٹی ذرائع نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک اور ناکام ڈرامہ کرنے کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ایسا کوئی خط موجود بھی ہو، تو اسٹیبلشمنٹ اسے قبول کرنے یا پڑھنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ تحریک انصاف یا کسی بھی سیاسی جماعت کو مسائل کے حل کے لیے سیاستدانوں سے رابطہ کرنا چاہیے، نہ کہ اداروں کو ملوث کرنے کی کوشش کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے