ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی پولیو مہم کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات

66 / 100 SEO Score

کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے صبح سویرے ڈسٹرکٹ کے مختلف علاقوں اور یوسی آفس کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر معمور پولیس افسران، جوانوں اور پولیو ورکرز کو سیکیورٹی سے متعلق ضروری ہدایات اور بریفنگ دی۔

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کا عادی بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 34 گرفتار

ایس ایس پی ویسٹ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پولیو ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور مہم کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا ہے۔

پولیو مہم کی سیکیورٹی کے لیے 1000 سے زائد پولیس افسران، جوان اور لیڈیز پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ پولیو جیسی مہلک بیماری کے خاتمے کے قومی مشن میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے