چاہت فتح علی خان کا متھیرا کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ

61 / 100 SEO Score

پاکستانی کامیڈین و گلوکار چاہت فتح علی خان نے حالیہ تنازع کے بعد اداکارہ و میزبان متھیرا کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔

خیبرپختونخوا پولیس کے سربراہ اختر حیات گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

چاہت فتح علی خان، جو سوشل میڈیا پر اپنے گانے ’بدو بدی‘ سے وائرل ہوئے، نے متھیرا کے شو ’دی 21 ایم ایم شو‘ میں شرکت کی تھی، جس کے بعد سے دونوں کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا۔

شو کے بعد گلوکار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ متھیرا کے ساتھ گانا گاتے اور قریب آتے نظر آئے۔ ویڈیو میں متھیرا کی کھسیانی ہنسی اور ان کے پیچھے ہٹنے کی کوشش بھی نمایاں تھی۔

متھیرا کا رد عمل
متھیرا نے ویڈیو پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو ان کے شو کے کیمرے سے نہیں بلکہ چاہت فتح علی خان نے خود عجیب اینگل سے بنائی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مہمانوں کو ہمیشہ عزت دیتی ہیں لیکن گلوکار کی اس حرکت نے انہیں مایوس کیا۔

اداکارہ نے مزید کہا: ’بولڈ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی بھی مجھے گلے لگائے یا اس طرح کا رویہ اختیار کرے۔‘

چاہت فتح علی خان کا موقف
چاہت فتح علی خان نے متھیرا کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شو میں متھیرا نے خود ان سے منتیں کرکے شرکت کی درخواست کی تھی کیونکہ شو کی ریٹنگ کم تھی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ شو کے بعد متھیرا خود ان کے پاس آئیں اور تصاویر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ گلوکار نے مزید کہا کہ اداکارہ نے ان سے گانا شوٹ کرنے کی درخواست کی اور خود اس سے لطف اندوز بھی ہوئیں۔

چاہت فتح علی خان نے کہا کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں اور وہ اس معاملے پر قانونی کارروائی کریں گے۔ ان کے مطابق ویڈیو شو کے کیمرہ مین نے ہی بنائی تھی اور انہیں جھوٹے الزامات کی بنیاد پر ہراسانی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں کی وائرل ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی زیر بحث ہیں، جن میں گلوکار متھیرا کے قریب آنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ یہ تنازع نہ صرف دونوں کے مداحوں بلکہ شوبز انڈسٹری میں بھی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے