یشما گل کی بہن کی شادی: ہانیہ عامر اور دنانیر مبین کے رقص نے تقریب کو چار چاند لگا دیے

55 / 100 SEO Score

کراچی (رپورٹ) معروف اداکارہ یشما گل کی بہن اروبا گل کی شادی کی تقریبات میں ہانیہ عامر، دنانیر مبین، اور دیگر اداکاروں کی رقص کرتے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

میرب علی کی گفتگو: یک طرفہ محبت اور اداکاری کے بارے میں کھل کر باتیں

یشما گل نے 2 جنوری کو بہن کی شادی کی تقریبات کی جھلکیاں اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کیں، جن میں نکاح اور دیگر تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شامل تھیں۔

تقریبات میں یشما گل، ہانیہ عامر، دنانیر مبین، اور کومل میر سمیت دیگر اداکاراؤں کے شاندار ڈانس نے محفل کو رنگین بنا دیا۔ وائرل ویڈیوز میں عمران اشرف سمیت دیگر اداکاروں کے رقص کو بھی مداحوں نے خوب سراہا۔

جہاں سوشل میڈیا صارفین نے یشما گل کی بہن کی شادی کی تقریبات کی تعریف کی، وہیں کچھ افراد نے رقص کو نامناسب قرار دے کر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے