پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی: 151 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

62 / 100 SEO Score

، بلوچستان — پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ دو ماہ کے دوران 151 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔ یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات یا راہداری کے غیر قانونی طریقے سے سفر کر رہے تھے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول جاری

کوسٹ گارڈز کے مطابق، ابتدائی تفتیش کے بعد گرفتار افراد کو مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔ اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل کا بھرپور استعمال کیا جائے گا تاکہ وطن عزیز کو اس مسئلے سے نجات دلائی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے