کمشنر کراچی حسن نقوی کی صدارت میں انسدادِ تجاوزات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مدعو کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ساتوں اضلاع میں تجاوزات کے حوالے سے کمشنر کراچی کو بریفنگ دی گئی۔
ناظم آباد بلاک 3 کے کمرشل ایریا میں سیوریج کے میجر فلو کا خاتمہ، نکاسی آب کا نظام بحال
کمشنر حسن نقوی نے شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے فوری احکامات جاری کیے اور کہا کہ شہر میں بڑھتے ہوئے تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی صورتحال انتہائی خراب ہو رہی ہے، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کمشنر کراچی نے حکم دیا کہ کراچی کے ساتوں اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں بھیجا جائے تاکہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں شروع کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کراچی کے تمام اضلاع میں تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کی خود نگرانی کریں گے۔