ناظم آباد ٹاؤن سیوریج کے عملے نے بڑی محنت اور جدوجہد کے بعد ناظم آباد بلاک 3 کے کمرشل ایریا میں سیوریج کے میجر فلو کو کامیابی سے ختم کر دیا۔ اس کے نتیجے میں علاقے میں نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر بحال ہوگیا۔
اے این ایف کا منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 12 ملزمان گرفتار، 6 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
اس علاقے میں بڑی تعداد میں پکوان کی دوکانیں ہیں، جو سیوریج لائن کے چوک ہونے کی وجہ بنی تھیں، لیکن اب یہ مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ناظم آباد کے عملے نے اس کام کو بخوبی انجام دیا، اور اس موقع پر کاشف شمسی کام کے اختتام تک موقع پر موجود رہے اور عملے کا شکریہ ادا کیا۔
