کراچی: ایم اے جناح روڈ پر رِمپا پلازا میں خوفناک آتشزدگی، وزیراعلیٰ کا نوٹس

61 / 100 SEO Score

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع رِمپا پلازا میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے کر آگ بجھانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔

آئی ایم ایف پروگرام پر روانی سے عمل درآمد ہو رہا ہے، وزارت خزانہ

 کراچی کے علاقے صدر میں ایم اے جناح روڈ پر واقع رِمپا پلازا میں چوتھی منزل میں آگ لگ گئی جو شدت اختیار کرگئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، محکمہ فائربریگیڈ کے عملے نے 6 فائر ٹینڈرز اور 2 اسنارکل کی مدد سے آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں جبکہ عمارت کی چوتھی منزل پر پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے عمارت کے شیشے توڑ دیے گئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے کر آگ بجھانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی، انہوں نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ رمپا پلازہ میں آگ لگنےکی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے جائے حادثہ پر پھنسے افراد کو فوری ریسکیو کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
حادثہ کی وجوہات کا پتہ لگاکر فی الفور میڈیا سے شیئر کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے